i پاکستان

پی آئی اے کا مدینہ سے آنیوالا طیارہ تبدیل، 60مسافر آف لوڈتازترین

September 30, 2023

قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کی مدینہ سے آنے والی پرواز کا طیارہ تبدیل ہونے سے 60مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا،قومی ایئر لائن ذرائع کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافروں کو اب 6 اکتوبر کی پرواز پر بک کیا گیا ہے،قومی ایئر لائن کے ذرائع کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافروں کی جانب سے مدینہ ایئرپورٹ پر احتجاج کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 744 کے لیے پہلے بوئنگ 777 طیارہ تھا جس کے بعد اب ایئر بس 320 طیارہ بھیجا جا رہا ہے، بوئنگ 777 طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے طیارہ تبدیل کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی