i پاکستان

پی آئی اے کی ایک اور خاتون فضائی میزبان کینیڈا میں غائبتازترین

February 26, 2024

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کی ایک اور خاتون فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر غائب ہو گئی، نجی ٹی وی  کے مطابق مریم نامی فضائی میزبان اسلام آباد سے پی آئی اے کی ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 782پر تعینات تھی جو کینیڈا پہنچنے کے بعد مبینہ طور پر سلپ ہو گئی، مریم رضا کے مبینہ سلپ ہونے کا علم واپسی کی پرواز پر رپورٹ نہ کرنے پر ہوا، مبینہ طور پر کینیڈا سلپ ہونے والی مریم رضا کے کمرے میں یونیفارم پر شکریہ پی آئی اے پر مبنی نوٹ لکھا پایا گیا، مریم رضا کیخلاف انضباطی  کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، اس سے قبل بھی متعدد فضائی میزبانوں کے مختلف ممالک میں غائب ہونے کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی