ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے بعد قومی ائیرلائن (پی آئی اے )نے خلیج کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کردیا۔کراچی،لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف ائیرپورٹ سے 55 پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔کراچی سے جدہ، دوحہ اوراستنبول کے لیے 8 پروازیں منسوخ کی گئیں، اس کے علاوہ کراچی سے دبئی کے لیے غیر ملکی ائیرلائن کی 2 پروازیں منسوخ ہوئیں جب کہ لاہور سے شارجہ، مسقط اورریاض کے لیے 5 پروازیں منسوخ ہوئیں۔اس کے علاوہ شارجہ سے پشاور، دبئی اورابوظبی کیلیے 5 پروازیں منسوخ ہوئیں، قومی ائیرلائن کی لاہور سے مدینہ کی پرواز 13 گھنٹے تاخیرکاشکار ہوئی جب کہ لاہور سے دمام کی پروازب بھی تاخیرکا شکار ہے۔اسلام آباد سے دبئی کے لیے قومی ائیرلائن کی پرواز15 گھنٹے تاخیر کاشکار ہوئی، بحرین سے اسلام اباد کی 2 پروازوں میں 4 گھنٹے سے زائدکی تاخیر ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی