i پاکستان

پی این ایس سی اور کے ایس اینڈ ای ڈبلیو کی جدیدکاری کے منصوبے پر موثر عملدرآمد جاریتازترین

August 25, 2026

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پی این ایس سی اور کے ایس اینڈ ای ڈبلیو کی جدیدکاری کے منصوبے پر موثر عملدرآمد جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی کارکردگی کا تھرڈ پارٹی پرفارمنس آڈٹ مکمل کر کے آڈٹ سفارشات پر عملدرآمد جاری ہے۔ کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کو کمرشل جہاز سازی اور جدید ہاربر کرافٹس کی تیاری کا مرکزی کردار سونپا گیا، کراچی شپ یارڈ میں صاف توانائی اور بائیو فیول سے چلنے والے ہاربر کرافٹس کی تیاری کے اقدامات جاری ہیں۔ہاربر کرافٹس کے یکساں معیارکیلئے اسٹینڈرڈائزیشن کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد مکمل کر لیا گیا، بین الاقوامی شپ یارڈز کے ساتھ مشترکہ منصوبوں اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے لئے اقدامات تیز کئے گئے۔ملکی جہاز سازی کے آرڈرز قومی شپ یارڈ کو دینے کی حکمتِ عملی پر عملدرآمد جاری ہے، قومی شپ یارڈ میں کمرشل جہاز سازی اور جہازوں کی مرمت کی صلاحیت بڑھانے کے اقدامات جاری ہیں۔پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اور کراچی شپ یارڈ کی بحالی سے قومی شپنگ، جہاز سازی اور بحری معیشت کو مزید تقویت مل رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی