i پاکستان

ڈپٹی چیئرمین نیب کو 15 لاکھ اور پی جی کو 16 لاکھ سے زائد ماہانہ ملیں گے، تنخواہ کابینہ سے منظورتازترین

November 21, 2023

نگران وفاقی کابینہ نے ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری دے دی۔ ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کو 15لاکھ روپے ماہانہ اور مراعات دینے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ پراسیکیوٹرجنرل نیب سید احتشام شاہ کیلئے 16لاکھ 58 ہزار روپے تنخواہ اور مراعات کی منظوری دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی ڈپٹی چیئرمین نیب کو 500 لیٹر پیٹرول، بجلی،گیس اور دیگر الانس ہائیکورٹ کے جج کے مساوی ملیں گے جب کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کو 600 لیٹر پیٹرول، گاڑی بمعہ ڈرائیور، بجلی، گیس اور دیگرالانس سپریم کورٹ جج کے مساوی ملیں گے۔ ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو ریکوری پر بونس بھی ملے گا۔ وزارت قانون کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری حاصل کی گئی اور چیئرمین نیب نذیراحمدکی سفارش پرتنخواہ اور مراعات کی منظوری دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی