i پاکستان

پی ٹی آئی امیدوار پی پی15 نے درخواست ضمانت واپس لے لیتازترین

February 19, 2024

پی ٹی آئی امیدوار پی پی15 نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے ڈویژنل بنچ سے درخواست ضمانت واپس لے لی ۔تھانہ سول لائن پولیس نے پی ٹی آئی امیدوار زیاد خلیق کیانی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔پیر کے روز لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے ڈویژنل بنچ کے جسٹس صداقت علی اور جسٹس مرزا وقاص رف کے روبرو نو مئی کے حوالے سے درج مقدمہ پر سماعت ہوئی۔ جہاں دوران سماعت پی ٹی آئی امیدوار پی پی پندرہ نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے ڈویژنل بنچ سے درخواست ضمانت واپس لے لی ۔جس پر تھانہ سول لائن پولیس نے پی ٹی آئی امیدوار زیاد خلیق کیانی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا ۔زیاد خلیق کیانی کی درخواست قبل از گرفتاری پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کا ڈویژنل بنچ سماعت کر رہا تھا ۔درخواست قبل از گرفتاری پر درخواست گزار کی جانب سے ملک قمر افضل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ایس پی لیگل فاروق آرپی او راولپنڈی کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے ۔جس جے بعد در خواست قبل از گرفتاری واپس لینے پر عدالت نے رٹ پٹیشن نمٹا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی