i پاکستان

پی ٹی آئی کے مخصوص نشستوں کے امیدواروں نے گوشوارے جمع نہ کرائےتازترین

February 22, 2024

خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے گوشوارے جمع کروانے کی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہو گئی،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے کسی خاتون یا اقلیتی امیدوار نے گوشوارے جمع نہیں کرائے، الیکشن کمیشن نئی پارٹی پوزیشن کے بعد خواتین اور اقلیتوں کی نشستیں الاٹ کرے گا، گوشوارے جمع نہ کرانے پر نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق 13سیاسی جماعتیں قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی دوڑ سے باہر ہو گئیں، سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے درخواست کا فائنل ڈرافٹ تیار کر لیا، تحریری درخواست بھی جمع کرائی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی