i پاکستان

پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلی پنجاب کا ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوعتازترین

February 21, 2024

پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلی پنجاب میاں اسلم نے اپنی ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ میاں اسلم نے وکیل کے ذریعے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ درخواست ہی سماعت کے لیے مقرر کی جائے کیونکہ میاں اسلم پنجاب میں مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔ نامزد وزیراعلی پنجاب میاں محمد اسلم کے خلاف 19 مقدمات درج ہیں جس میں راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی