i پاکستان

پی ٹی آئی کے شیر افضل مروت، علی خان عمران خان کا ماسک پہن کرقومی اسمبلی پہنچےتازترین

February 29, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اور شیرافضل مروت عمران خان کا ماسک پہنچ کر اسمبلی پہنچے۔قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت ہوا۔ پی ٹی آئی کے رہنمائوں علی محمد خان اور شیر افضل خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ماسک لگا کر قومی اسمبلی میں احتجاج کیا۔پی ٹی آئی سے وابستہ آزاد اراکین نے پی ٹی آئی کے جھنڈے لے کر ایوان میں آئے اور نعرے بازی کی۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین نے اسپیکر کی نشست پر کھڑے ہو کر عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی ۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی