i پاکستان

پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط، عرفان صدیقی نے سینیٹ میں بحث کیلئے قرارداد جمع کروا دیتازترین

March 01, 2024

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھنے کے معاملے پر بحث کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے تحریک التوا جمع کروا دی۔ عرفان صدیقی کی جانب سے سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو لکھا جانے والا خط پارٹی ترجمان رف حسن نے ارسال کیا، آئی ایم ایف کو کہا گیا ہے پاکستان کی مالی امداد سے قبل قرض شرائط پر خود کو مطمئن کرے۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کے بعد منتخب حکومت کے جائز ہونے کو چیلنج کرنے کی بات کی ہے، اس معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی