i پاکستان

پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکمنامہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہتازترین

August 05, 2023

پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہمیں اس بات پر تحفظات ہیں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس واپس اسی جج کو بھیجا جس نے پہلے بھی ہمارے خلاف فیصلہ دیا تھا۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے، سیشن جج نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تو یہ قانون کے مطابق نہیں ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دیا تو ہم حتمی دلائل کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی