i پاکستان

پی ٹی آئی کا یاسمین راشد اور صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑانے کا فیصلہتازترین

March 16, 2024

سینیٹ انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے امیدواروں میں معمولی ردوبدل کر دی گئی۔ تحریک انصاف نے سینیٹ میں صنم جاوید کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے، صنم جاوید کو خواتین کی نشست پر الیکشن کیلئے میدان میں اتارا جائے گا۔ سینئر پارٹی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اب ٹیکنوکریٹ نشست پر سینیٹ الیکشن میں امیدوار ہوں گی۔ رہنما تحریک انصاف میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب کی جنرل نشستوں پر حامد خان اور زلفی بخاری امیدوار ہوں گے، جنرل نشستوں پر کورنگ امیدوار کے طور پر عمر سرفراز چیمہ اور کر(ر)اعجاز منہاس کو نامزد کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی