i پاکستان

پی ٹی آئی کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلانتازترین

January 01, 2024

پاکستان تحریک انصاف نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کسی کو بھی الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا، یہاں لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے، 300سے زائد کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں،ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہم ان ہتھکنڈوں کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں، ہر حال میں ہر قیمت پر پاکستان تحریک انصاف الیکشن لڑے گی، یہی ہماری سٹریٹجی تھی کہ ہر حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے اجازت دے دی ہے بانی پی ٹی آئی خود ٹکٹ جاری کریں گے، امید ہے سپریم کورٹ سے ہمیں انصاف ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی