i پاکستان

پی ٹی آئی کا کوئی بھی قدم عوام، ریاست اور جمہوریت مخالف نہیں ہوگا، بیرسٹر گوہرتازترین

February 23, 2024

رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی بھی قدم عوام،ریاست اور جمہوریت مخالف نہیں ہوگا۔ پی ٹی آئی ہر وہ کام کرے گی جس سے قانون کی حکمرانی ہو،بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک اور اس کے ادارے ہمارے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ پہلے بھی کہا تھا صاف اور شفاف الیکشن نہ ہوئے تو نقصان ہوگا، آپ خود جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو لیٹر لکھیں گے اور شام تک آپ کے ساتھ شیئر کریں گے، ہم ملک کے مفاد میں ہی آئی ایم ایف کو لیٹر لکھیں گے ،ملک کے خلاف خط نہیں لکھیں گے،بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جمہوریت اور ملک کی بالادستی کیلئے کوشاں رہے گی، ہم پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کمشنر راولپنڈی اور اس کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے، کل آپ نے کمشنر راولپنڈی کی بات سنی فارم 45کے بارے ایک لفظ نہیں بولے، فارم 45ہی صحیح تھے فارم 47جعلی ہیں،رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری پارٹی کوئی ایسا کوئی کام نہیں کرے گی جس سے ریاست کو خطرہ ہو، آپ کے سامنے لیٹر آجائے گا پڑھ لینا، پی ٹی آئی ہی اپنے دور میں ہی پناہ گاہیں،صحت کارڑ اور سرمایہ کاری لائی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی