i پاکستان

پی ٹی آئی کا وفاداریاں بدلنے والوں کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلانتازترین

March 22, 2024

پاکستان تحریک انصاف نے وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 20 سے زائد ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کر دیا، ریفرنس متعلقہ اسمبلیوں کے سپیکرز کو بھیجے جائیں گے۔ پنجاب اسمبلی میں نامزد اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ سپیکر نے ریفرنس آگے نہ بھیجے تو عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا، انکوائری شروع کر دی ہے وفاداریاں بدلنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے مطابق وفاداریاں بدلنے والے اسمبلی رکنیت رکھنے کے اہل نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی