i پاکستان

پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن میں آئی جی، چیف سیکریٹری پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست دائرتازترین

December 28, 2023

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں انسپیکٹر جنرل ( آئی جی)اور چیف سیکریٹری پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کی طرف سے جمع کرائی گئی، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ یہ دونوں افسران تحریک انصاف کے رہنماں اور کارکنان کو ہراساں کرنے میں ملوث ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کے تجویز اور تائید کنندگان کی گرفتاریاں روکی جائیں اور ساتھ ہی ان کے امیدواروں کو چانچ پڑتال کے عمل میں شامل کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی