i پاکستان

پی ٹی آئی کی لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت نہ ہو سکیتازترین

October 11, 2023

پی ٹی آئی کی لاہور ہائیکورٹ میں لبرٹی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے کیلئے درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران کے رخصت پر ہونے کے باعث درخواست پر بدھ کو سماعت نہ ہوسکی، لبرٹی چوک پر جلسے کے لیے پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری عظیم اللہ خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانچ روز قبل متعلقہ فریقین کو جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی، پر امن جلسہ کرنا ہر ایک کا آئینی حق ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت لبرٹی چوک پر 15 اکتوبر کو شام 7 بجے جلسہ کرنے کی اجازت دے، عدالت جلسے کے لیے سکیورٹی انتظامات فراہم کرنے کے لیے بھی حکم جاری کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی