i پاکستان

پی ٹی آئی لیڈرز اس راستے کا انتخاب نہ کرتے تو شاید انہیں آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے،امیر حیدر ہوتیتازترین

December 27, 2023

عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ 3 طرح کے لوگ تحریکِ انصاف کا حصہ ہی، پی ٹی آئی لیڈرز جس راستے سے سیاست میں آئے، اسی راستے سے انہیں باہر کیا جا رہا ہے،جاری کیے گئے بیان میں اے این پی کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لیڈرز اس راستے کا انتخاب نہ کرتے تو شاید انہیں آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے،انہوں نے کہا کہ اس وقت 3قسم کے لوگ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں، ایک وہ لوگ ہیں جو مخلص ہیں اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، دوسرے وہ لوگ ہیں جو یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے، تیسرے وہ لوگ ہیں جن پر دیرینہ پارٹی کارکن حیران ہیں کہ یہ کہاں سے آئے؟عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر نے کہا کہ یہ لوگ کسی اور کے حکم پر آئے ہیں، کسی اور کے اشارے کے منتظر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی