سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں نہیں جارہا، مجھے نہیں معلوم کون یہ افواہیں اڑاتا ہے، کچھ ن لیگ اور کچھ پی ٹی آئی والے افواہیں پھیلاتے ہوں گے۔ایک انٹرو میں انہوں نے کہا کہ افواہیں پھیلنے کے بعد مجھ سے ن لیگ کے دوست رابطہ کرتے ہیں اور پی ٹی آئی میں جانے سے روکتے ہیں ان سے پھر کہتا ہوں مجھے واپس پارٹی میں لے لیں لیکن وہ دوست کہتے ہیں کہ ن لیگ میں واپسی کے دروازے بند ہیں۔محمد زبیر نے کہا کہ میں دوستوں کو کہتا ہوں کہ آپ چاہتے ہیں میں سیاست نہ کروں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ ریلیاں جلسے کرتی تھی رہنما سخت بیانات بھی دیتے تھے لیکن ان کے جلسے کو کبھی پولیس نے نہیں روکا، پشاور سے بیانات آتے ہیں اور چھاپے لاہور، کراچی میں پڑتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی