i پاکستان

پی ٹی آئی میٹنگ میں اس لئے نہیں گئی تھی کہ کیا سکیورٹی معاملات پر اب عطا تارڑ بریفنگ دیں گے؟،عون عباس بپیتازترین

May 06, 2025

پی ٹی آئی رہنما عون عباس بپی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حالیہ میٹنگ میں اس لئے نہیں گئی کہ سکیورٹی معاملات پر عطا تارڑ کیا بریفنگ دیں گے؟ عطا تارڑ کو اسٹریٹجک ڈائیلاگ یا پلاننگ کا کیا پتہ ہے؟ ۔ایک انٹریو میں انہوں نے کہا کہ پہلی بات میں بتا دوں کہ انڈیا کے پاس حملے کا جو وقت تھا وہ گزر گیا ہے، اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ 2019 کے حملے کی طرح اگر انڈیا کی طرف سے کوئی ڈرون حملہ کیا جاتا ہے تو وفاقی حکومت اس جارحیت کا کیا جواب دے گی؟کل کی بریفنگ میں پی ٹی آئی اس لئے نہیں گئی کہ وہاں عطا تارڑ کیا بریفنگ دیں گے؟ اگرواقعی سنجیدہ سکیورٹی ایشو ہے تو وزیراعظم یا وزیرخارجہ بریفنگ دیتے تو کچھ بات سنجیدہ بھی لگتی، پھر میٹنگ میں سب سے مقبول جماعت بھی ہوتی۔اب عطا تارڑ کو اسٹریٹجک ڈائیلاگ یا اسٹریٹجک پلاننگ کا کیا پتا ہوگا؟اس ہماری ڈیوٹی ہے کہ سب نے یکجا ہوکر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، کیا حکومت بھی محسوس کرتی ہے کہ عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔دنیا میں جہاں بھی کامیاب جنگیں لڑی جاتی ہیں تو قومیں ساتھ کھڑی ہوتی ہیں، جنگوں میں کامیابی کے پیچھے عوام کھڑی ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی