i پاکستان

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کیلئے درخواست دے دیتازترین

March 19, 2024

پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسہ عام کیلئے درخواست دے دی۔ پی ٹی آئی نے درخواست میں 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب یا 30 مارچ کو جلسہ عام کرنے کی اجازت مانگی ہے۔ تحریک انصاف کے جلسے کی درخواست ریجنل صدر اسلام آباد عامر مسعود مغل نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں جلسہ عام کیلئے ڈی چوک، ایف نائن پارک یا پریڈ گراونڈ کی جگہیں مانگی گئیں۔ تحریک انصاف کی درخواست میں کہا گیا کہ تینوں میں سے کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی