i پاکستان

پی ٹی آئی نے بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردیتازترین

February 06, 2024

پاکستان تحریک انصاف نے بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کر دی۔ منگل کے روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں بلے کا نشان واپس لینے کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق کروائے گئے، الیکشن کمیشن انٹر اپارٹی انتخابات کا جائزہ لینے کا اختیار نہیں رکھتا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ انٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کرے اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال کرے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دے دیئے تھے اور پارٹی کا انتخابی نشان بلا بھی واپس لے لیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں واضح کر دیا تھا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کا نہ ہونا آئین وقانون کی بڑی خلاف ورزی ہے، الیکشن ایکٹ کیمطابق الیکشن کمیشن سیاسی جماعت سیانتخابی نشان واپس لیسکتا ہے ، انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر انتحابی نشان واپس لیا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی