i پاکستان

پی ٹی آئی و اسٹیبلشمنٹ ر ابطہ، عمران کے بیانات کے بعد ممکنہ پیشرفت رک گئیتازترین

June 21, 2025

پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطوں کے معاملے پر ممکنہ پیشرفت بانی پی ٹی آئی اور ارکان کے بیانات کے بعد رک گئی۔نجی ٹی وی کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ مطابق امریکا میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے بھی پیش رفت رک گئی، امریکا میں احتجاج کی وجہ سے حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے سنجیدہ حلقے سخت ناراض ہیں۔پی ٹی آئی ارکان نے دعوی کیا ہے کہ مشترکہ حکمت عملی نہ ہونا مسائل حل ہونے میں رکاوٹ ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بات چیت کے لیے ہمارے راستے کھلے ہیں، ملک کی خاطر سنجیدہ اور نتائج کے حامل روابط کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور ہماری جانب سیچند افراد ایسے ہیں جو بیانات یا عمل سے روابط میں رکاوٹ بنتے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق عید سے قبل بیرسٹر گوہر سے اہم حکومتی شخصیت نے رابطہ کیا تھا، 26 نومبر کے بعد اہم شخصیات سے یہ رابطہ مختصر وقت کے لیے بحال ہوا تھا۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق عیدالاضحی کے بعد پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ روابط اور بات چیت ہونی تھی، عید کے بعد ہونے والی ممکنہ پیشرفت بانی پی ٹی آئی اور پارٹی ارکان کے بیانات کے بعد رک گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی