i پاکستان

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقلتازترین

March 27, 2026

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو صوبائی دارالحکومت لاہور سے گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ کو لاہور میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا، عالیہ حمزہ لاہور میں اپنی فیملی سے ملاقات کیلئے آئی تھیں کہ اسی دوران پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔گرفتاری کے بعد عالیہ حمزہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے تاہم تاحال حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ مقف سامنے نہیں آیا۔خیال رہے کہ رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں سزا یافتہ تھیں، عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مختلف مقدمات میں 10، 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی