i پاکستان

پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی کی ضمانت منظورتازترین

August 28, 2023

انسداد دہشتگردی عدالت نے احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی رہنما و سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کی ضمانت کنفرم کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران علی افضل ساہی اپنے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے علی افضل ساہی کی درخواست ضمانت کنفرم کرنے کا حکم سنادیا۔ علی افضل ساہی کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی