i پاکستان

پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کی 2مقدمات میں درخواست ضمانت خارجتازترین

August 15, 2023

انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق گورنر پنجاب اور رہنما پی ٹی آئی عمر سرفراز چیمہ کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پولیس کی گاڑیاں اور تھانہ شادمان جلانے کے مقدمہ میں سابق گورنر پنجاب کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عمر سرفراز چیمہ کے وکلا نے درخواست ضمانت واپس لینے کی استدعا کی۔ عدالت نے سابق گورنر پنجاب کے وکلا کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی