i پاکستان

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل منظورتازترین

January 09, 2024

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے این اے 71 سیالکوٹ سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور کرلی گئی۔ کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو اپیلوں پر سماعت کے دوران لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز الدین ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور کی ہے۔ کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ(آج) 10 جنوری تک جاری رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی