i پاکستان

پی ٹی آئی رہنما چوہدری نعیم ابراہیم ملتان ایئرپورٹ سے گرفتارتازترین

December 26, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے ) چوہدری نعیم ابراہیم کو گرفتار کر لیا گیا۔ عارف والا سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پنجاب اسبلی چوہدری نعیم ابراہیم کو پولیس نے ملتان ایئر پورٹ سے حراست میں لیا۔ چوہدری نعیم ابراہیم نے عام انتخابات 2024 کے لئے قومی و صوبائی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروا رکھے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق چوہدری نعیم کے خلاف پلاٹ پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج ہے جس کے تحت انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے 27 دسمبر تک حفاظتی ضمانت پر تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی