i پاکستان

پی ٹی آئی رہنما نے اراکین کیلئے پارلیمنٹ لاجز میں رہائش گاہیں مانگ لیںتازترین

February 21, 2024

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے اراکین کیلئے پارلیمنٹ لاجز میں رہائش گاہیں مانگ لیں۔ قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے قبل پارلیمنٹ لاجز میں رہائشگاہوں کی الاٹمنٹ کیلئے اراکین نے رابطے کرنا شروع کردیے۔ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے اپنی جماعت کے نومنتخب اراکین کے لئے فوری رہائش گاہیں مانگ لی ہیں۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع نے کہا کہ رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ طے شدہ پالیسی کے مطابق کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی