i پاکستان

پی ٹی آئی رہنماؤں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈرز کالعدم قرا ردینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظتازترین

November 23, 2023

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈرز کالعدم قرا ردینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے درخواستوں پر سماعت کی،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او آرڈر جاری کرنے کے اختیار پر بھی دلائل مکمل ہو گئے،ڈپٹی کمشنراسلام آباد کے اختیارات سے متعلق عدالت نے 2عدالتی معاونین مقرر کیے تھے،عدالتی معاونین بیرسٹر صلاح الدین اور وقار رانا عدالت میں دلائل دے چکے ہیں،واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کے خلاف ایم پی او آرڈر معطل کر رکھا ہے،عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو مزید ایم پی او آرڈر جاری کرنے سے بھی روک رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی