i پاکستان

پی ٹی آئی سے جے یو آئی شیرانی گروپ کا اتحاد ختمتازترین

January 16, 2024

پاکستان تحریک انصاف سے جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ کا اتحاد ختم ہو گیا۔ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی شیرانی گروپ اتحادی نہیں رہے۔ یاد رہے کہ جے یو آئی شیرانی کے مولانا گل نصیب نے بلے کے نشان کی واپسی کو قانونی فیصلہ قرار دیا تھا۔ مولانا گل نصیب نے کہا تھا کہ جب پی ٹی آئی وکلا دفاع نہ کر سکے تو سپریم کورٹ کا کیا قصور، سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی