i پاکستان

پی پی 59 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف حکم امتناع، الیکشن کمیشن سے جواب طلبتازترین

April 01, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 59 گوجرانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا نے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ناصر محمود چیمہ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ درخواست گزار نے ایڈووکیٹ فیصل چودھری کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے بعد الیکشن کمیشن ووٹوں کی گنتی کا حکم نہیں دے سکتا، عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ عدالت نے پی پی 59 گوجرنوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی پی 59 گوجرانوالہ سے دوسرے نمبر پر ووٹ لینے والے لیگی امیدوار بلال فاروق تارڑ کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی