پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خواجہ سہیل منصور نے ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے،خواجہ سہیل منصور نے اپنا استعفی پارٹی چیئرمین کو بھیج دیا جس میں لکھا کہ ذاتی وجوہات کی وجہ سے پارٹی رکنیت سے مستعفی ہو رہا ہوں، انہوں نے حلقہ این اے 250سے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا،واضح رہے کہ خواجہ سہیل منصور نومبر 2023 کو ایم کیوایم پاکستان کو خیرباد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے تھے، ان کو حالیہ انتخابات میں کراچی سے ایم کیو ایم کے فرحان چشتی سے شکست ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی