i پاکستان

ہپیا ٹائٹس ٹیسٹ نہ کرانے والے وزارت صحت کے ملازمین کی تنخواہ بند کی جائے گی ، مصطفی کمالتازترین

August 18, 2026

وفاقی وزیر برائے صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وزارت صحت کے ملازمین کیلئے ہیپاٹائٹس ٹیسٹ لازم کیا گیا ہے، ٹیسٹ نہ کرانے والے وزارت صحت کے ملازمین کی تنخواہ بند کی جائے گی ،وزرا سمیت تمام سرکاری ملازمین کے ہیپاٹائٹس ٹیسٹ لازمی قرار دیئے جائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ وزارت صحت کے جو ملازمین ٹیسٹ نہیں کروائیں گے، ان کی تنخواہ بند کی جائے گی، دیگر اداروں کے ملازمین کے ٹیسٹ کیلئے بھی رابطہ کریں گے۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس اسکریننگ کے 17 پوائنٹس بنائے گئے ہیں، نجی اسپتالوں کو ہیپاٹائٹس کٹس اور گیجٹس دیئے جائیں گے، نجی اسپتالوں میں بھی ہیپاٹائٹس اسکریننگ کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزرا سمیت تمام سرکاری ملازمین کے ہیپاٹائٹس ٹیسٹ لازمی قرار دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک کروڑ ہیپاٹائیٹس سی کے مریض موجود ہیں۔ یہ خطرناک بیماری ہے اس کا دیر سے پتہ چلتا ہے، یہ بیماری جگر کے کینسر کی شکل اختیار کر جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی