i پاکستان

پیپلز پارٹی اور اے این پی کو ہمارے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے، ترجمان پی ٹی آئیتازترین

December 30, 2023

پی ٹی آئی کے ترجمان معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کو ہمارے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے،ایک بیان میں معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ جس ایجنڈے پر پیپلز پارٹی اور اے این پی بات کر رہی ہے وہی ایجنڈا ہمارا بھی ہے،انہوں نے کہا کہ اے این پی کو چاہیے کہ سیاسی سطح پر پی ٹی آئی سے ہاتھ ملائے، بلاول بھٹو جو باتیں کر رہے ہیں ممکن ہے کہ سیاسی اتحاد کی فضا قائم ہو،معظم بٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اے این پی کے تعاون سے جمہوریت کے لیے موثر پیشرفت ہو گی،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اشتراک عمل کے لیے ہاتھ بڑھائے تو ہم تیار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی