i پاکستان

پیپلز پارٹی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازتتازترین

January 05, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 241 سے الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دے دی گئی۔ الیکشن ٹربیونل میں اس حوالے سے ہونے والی سماعت کے دوران جسٹس عدنان الکریم میمن نے کہا کہ اگر دہری شہریت ختم ہوچکی ہے تو بیان حلفی جمع کرائیں۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ اگر بیان حلفی غلط ثابت ہوا تو الیکشن جیتنے کے بعد کامیابی منسوخ ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو شیڈول ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی