i پاکستان

پیپلز پارٹی کے سرفرازبگٹی بلوچستان کے نئے وزیراعلی منتخبتازترین

March 02, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے سرفرازبگٹی 41 اراکین کے ووٹ حاصل کر کے بلوچستان کے وزیراعلی منتخب ہوگئے ۔ 40 منٹ تاخیر کے بعد شروع ہونے والے اجلاس کی صدارت نومنتخب سپیکر عبد الخالق اچکزئی کررہے ہیں ۔ سپیکر بلوچستان اسمبلی نے ایوان کے دروازے بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اعلی کے لیے صرف سرفراز بگٹی کے کاغذات جمع کرائے گئے۔ سرفراز بگٹی پر 65 کے ایوان میں اتحادی جماعتوں کے 41 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا، جماعت اسلامی کے عبدالمجید بادینی اور حق دو تحریک کے مالکان ہدایت الرحمان نے سرفراز بگٹی کے حق میں ووٹ دے دیا، جے یوآئی اور نیشنل پارٹی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی