پاکستان پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں کراچی کے نتائج نہ آنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینٹرل الیکشن سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی کے نتائج کے اعلان میں تاخیر پر گہری تشویش ہے، ہمارے امیدواروں کے پاس ان کے خلاف ہونے والی دھاندلی کے ثبوت ہیں۔ پیپلز پارٹی نے فوری طور پر کراچی کے انتخابی نتائج جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی