i پاکستان

پیپلز پارٹی کو بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں 3وزارتیں دیے جانے کا امکانتازترین

February 27, 2024

پیپلز پارٹی دوسرے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں شامل ہو گی، پیپلز پارٹی کو بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں 3وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کے لیے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کمیٹیاں کام کر رہی ہیں۔پیپلز پارٹی کے سید علی حیدر گیلانی، نیلم جبار اور رئیس نبیل کی پنجاب کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔جنوبی پنجاب سے منتخب پیپلز پارٹی کے اراکین نے پارٹی قیادت سے پنجاب کابینہ میں شمولیت کا مطالبہ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی