i پاکستان

پیپلز پارٹی لاہور نے انتظامیہ سے 18 اکتوبر کو شیڈول جلسے کی اجازت طلب کر لیتازترین

October 12, 2023

پاکستان پیپلز پارٹی لاہور نے انتظامیہ سے 18 اکتوبر کو شیڈول جلسے کی اجازت طلب کر لی۔ پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے چیف سیکرٹری کو خط لکھا جس میں درخواست کی گئی ہے کہ ٹان شپ مین بازار میں ہونے والے جلسے کیلئے سکیورٹی فراہم کی جائے، جلسے سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلال بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں جلسے میں شریک لیڈرشپ اور شرکا کیلئے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے، درخواست کی کاپیاں ہوم سیکرٹری، آئی جی، ڈی سی، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی سکیورٹی اور ٹریفک کو بھی ارسال کر دی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی