i پاکستان

پیپلز پارٹی نے سینئرقانون دان لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ، 7 روز کے اندر جواب طلبتازترین

September 14, 2023

پاکستان پیپلز پارٹی نے سینئرقانون دان اور پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ شوکاز نوٹس پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کی جانب سے جاری کیا گیا، پارٹی نے لطیف کھوسہ سے 7 روز کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب مانگ لیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی اجازت کے بغیر آپ کسی اور جماعت کے سربراہ کا دفاع کر رہے ہیں، وکلا کی تقریب میں آپ نے سائفر معاملے پر ریاستی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ نوٹس میں لطیف کھوسہ سے استفسار کیا گیا ہے کہ بتائیں کہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہ کی جائے؟ جواب نہ دینے کی صورت میں آپ کی پارٹی رکنیت ختم کردی جائیگی۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لطیف کھوسہ پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر ہیں، لیکن وہ پارٹی کی سینئر قیادت سے اجازت کے بغیر دوسری جماعت کا دفاع کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی