متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم ) پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ پر قبضہ کرچکی۔ کراچی میں ایم کیو ایم رہنماں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سندھ میں لاسٹ لائن آف ڈیفنس ہے، یہ لوگ پاکستان کو اندر سے ختم کر رہے ہیں۔ مصطفی کمال نے دعوی کیا کہ پیپلزپارٹی کے دہشت گردوں نے سیدھی فائرنگ کی، ویڈیوز موجود ہیں۔ رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ 11 دسمبر کو مچھر کالونی میں 3 ساتھیوں کو شہید کیا گیا، مزید کہنا تھا کہ سہراب گوٹھ میں بھی ہمارے کارکن کو شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 40 برس سے ناظم آباد سے ایم کیوایم کو ختم نہیں کیاجاسکا، ناظم آباد میں ایم کیوایم کے علاوہ کوئی پارٹی نہیں، احمد فراز کو دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کیا۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے جھنڈے اتارے گئے، کارکنان نے روکا تو ہاتھا پائی کر کے چلے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی