i پاکستان

پیپلزپارٹی کے امیدوارسید ذوالفقارعلی شاہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمیتازترین

February 06, 2024

میرپورخاص سے سابق رکن سندھ اسمبلی وپی ایس 46 سے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار سید ذوالفقار علی شاہ پرسمن گوٹھ بائی پاس کے مقام پرفائرنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزدامیدوار پی ایس 46 سیدذوالفقارعلی شاہ انتخابی مہم سے واپسی پر این اے 211 کے امیدوارکی رہائش گاہ جاتے ہوئے نامعلوم افرادکی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔ ذوالفقار شاہ کے قریبی ذرائع کیمطابق انکی حالت میں بہتری آرہی ہے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں گولی گردن سے لگتی ہوئی نکل گئی۔فائرنگ کے واقع کے پر چئیرمین بلاول بھٹو نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اورعوام سے ذوالفقار علی شاہ کی صحت یابی کیلیے دعا کی اپیل کی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نیواقع پرچیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے معاملہ پرقانونی کاروائی مکمل کرنیکی ہدایات جاری کردیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی