پیپلزپارٹی نے سرفرازبگٹی کووزیراعلی بلوچستان کیلئے نامزد کردیا ۔ سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعلی بلوچستان کیلئے سرفرازبگٹی کے نام کی منظوری دیدی ۔ وزیراعلی بلوچستان کا انتخاب (آج) ہفتہ کو ہوگا ۔قبل ازیں مسلم لیگ ن کے عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ سپیکربلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کی غزالہ گولہ کو بھی بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب کرلیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی