i پاکستان

پیٹرو لیم قیمتوں میں اضافہ عوام پر معاشی ظلم ،نام نہاد معاشی ٹیم کی ناکام پالیسیوں نے ملک کی معیشت تباہ کر دی، شفیع جانتازترین

May 09, 2026

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختون خوا شفیع جان نے کہا ہے کہ نام نہاد معاشی ٹیم کی ناکام پالیسیوں نے ملک کی معیشت تباہ کر دی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر معاشی ظلم ہے۔معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کے پی نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اربوں روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا۔شفیع جان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کے پی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔شفیع جان نے کہا ہے کہ احساس فیول سپورٹ اسکیم اور دیگر منصوبوں کے ذریعے عوامی مشکلات کم کرنے کی کوشش ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی