ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مٹی کا تیل بھی سستا ہوگیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 48 روپے 29 پیسے کی بڑی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اب یہ 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہے، قیمتوں میں یہ کمی فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے۔اس سے قبل مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 282 روپے 19 پیسے مقرر تھی، جس میں حالیہ کمی کے بعد عوام کو براہ راست مالی فائدہ پہنچے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی