i پاکستان

پیٹرولیم قیمتوں میں روزانہ چھوٹی تبدیلی زیادہ بہتر ہے ،خرم شہزادتازترین

July 27, 2026

مشیروزیر خزانہ خرم شہزادنے کہاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ واریا15دن بعد تبدیلی سے زیادہ بوجھ پڑتاہے،روزانہ کی بنیاد پر چھوٹی تبدیلی زیادہ بہتر ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہوگا تو ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی ہوگی ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کے معاملے پر مشاورت جاری ہے ۔خرم شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم ہوتی ہیں تویہ فارمولا زیادہ مفید ہوگا۔یاد رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے فیصلے کے بعد ایک ہفتے کے دوران اب تک پیٹرول 20 روپے 81 پیسے اور ڈیزل 55 روپے 36 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی