i پاکستان

پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کو تاحیات مراعات دینے کا قانون واپستازترین

April 24, 2026

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کو تاحیات مراعات دینے سے متعلق قانون واپس لے لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تنخواہوں اور استحقاق ایکٹ میں اسپیکر کو مختلف مراعات دینے کیلئے ترامیم کی گئی تھیں۔مجوزہ ترامیم کے تحت اسپیکر کو سبکدوش ہونے کے بعد گریڈ 17 کا ایک آفیسر، معاون عملہ، ڈرائیور، باورچی اور سیکیورٹی فراہم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں اس ایکٹ کی شق 20 پر اعتراضات اٹھائے گئے، جس کے بعد خیبرپختونخوا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر تنخواہوں اور استحقاق ایکٹ سے شق 20 کو ختم کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی