i پاکستان

پختونخوا میں دہشت گردوں کی پولیس پر فائرنگ ، ایس پی شہید ، ڈ ی ایس پی سمیت 3اہل کار شدید زخمیتازترین

February 27, 2024

پختونخوا میں دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس میں ایس پی شہید اور ڈ ی ایس پی سمیت 3اہل کار شدید زخمی ہو گئے،ریسکیو 1122کے مطابق مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے علاقے زڑمتہ میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر حملہ کیا گیا، جس میں گولی لگنے سے ایس پی اعجاز خان شہید ہو گئے جب کہ ڈی ایس پی سمیت 3اہل کار شدید زخمی ہیں،گزشتہ رات گئے تقریبا ساڑھے تین بجے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم ایمبولینس اور میڈیکل عملے کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچی، جہاں امدادی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ڈی ایچ اور ایم ایم سی منتقل کردیا۔ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے اہل کاروں میں ڈی ایس پی نسیم خان، منصور اور سلیم شامل ہیں،بعد ازاں منگل کی صبح ایس پی اعجاز خان کی نماز جنازہ پولیس لائن مردان میں ادا کردی گئی۔ ڈی آئی جی مردان ریجن سلیمان خان، کمشنر مردان شوکت خان یوسفزئی اور ڈپٹی کمشنر فیاض شیر پاوون نے سلامی پیش کی۔ایس پی اعجاز خان شہید کی لاش ان کے آبائی علاقے شیرپائو منتقل کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی