i پاکستان

پختونخوا میں سینیٹ نشستوں پر انتخاب، پیپلز پارٹی نے مذاکراتی کمیٹی بنادیتازترین

March 15, 2024

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی نشستوں پر انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی نے مذاکراتی کمیٹی بنادی۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کے پی کے میں سینیٹ انتخابات میں مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، جو 4 ارکان پر مشتمل ہے۔ پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی میں سید خورشید شاہ، فیصل کریم کنڈی، محمد علی شاہ باچہ اور شجاع خان شامل ہیں۔ کمیٹی صوبے میں سینیٹ نشستوں کے انتخاب کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرے گی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی